كتاب الصيام عن رسول الله صلى الله عليه وسلم کتاب: روزوں کے احکام و مسائل 73. باب مِنْهُ باب: شب قدر سے متعلق ایک اور باب۔
علی رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رمضان کے آخری عشرے میں اپنے گھر والوں کو جگاتے تھے۔
یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ تخریج الحدیث: «تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 10307) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (1768)
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آخری عشرے میں عبادت میں اتنی کوشش کرتے تھے جتنی دوسرے دنوں میں نہیں کرتے تھے۔
یہ حدیث حسن صحیح غریب ہے۔ تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/الاعتکاف 3 (1175)، سنن ابن ماجہ/الصیام 57 (1767)، (تحفة الأشراف: 15924) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (1767)
|