كتاب الصيام عن رسول الله صلى الله عليه وسلم کتاب: روزوں کے احکام و مسائل 27. باب مَا جَاءَ فِي الإِفْطَارِ مُتَعَمِّدًا باب: جان بوجھ کر رمضان کے روزے چھوڑ دینے کے حکم کا بیان۔
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے بغیر کسی شرعی رخصت اور بغیر کسی بیماری کے رمضان کا کوئی روزہ نہیں رکھا تو پورے سال کا روزہ بھی اس کو پورا نہیں کر پائے گا چاہے وہ پورے سال روزے سے رہے“۔
۱- ابوہریرہ رضی الله عنہ کی حدیث کو ہم صرف اسی طریق سے جانتے ہیں، ۲- میں نے محمد بن اسماعیل بخاری کو کہتے سنا کہ ابوالمطوس کا نام یزید بن مطوس ہے اور اس کے علاوہ مجھے ان کی کوئی اور حدیث معلوم نہیں۔ تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/ الصیام 38 (2396، 2397)، سنن ابن ماجہ/الصیام 15 (1672)، مسند احمد (2/458، 470)، سنن الدارمی/الصوم 18 (1756)، (تحفة الأشراف: 14616) (ضعیف) (سند میں ابو المطوس لین الحدیث ہیں اور ان کے والد مجہول)»
قال الشيخ الألباني: ضعيف، ابن ماجة (1672) // ضعيف سنن ابن ماجة برقم (368) مختصرا، المشكاة (2013)، ضعيف الجامع الصغير (5462)، ضعيف أبي داود (517 / 2396) //
|