كتاب الصيام عن رسول الله صلى الله عليه وسلم کتاب: روزوں کے احکام و مسائل 75. باب مَا جَاءَ فِي (وَعَلَى الَّذِينَ يُطِيقُونَهُ) باب: آیت کریمہ: «وعلى الذين يطيقونه» کی تفسیر۔
سلمہ بن الاکوع رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ جب آیت کریمہ «وعلى الذين يطيقونه فدية طعام مسكين» ”اور ان لوگوں پر جو روزے کی طاقت رکھتے ہیں ایک مسکین کو کھانا کھلانے کا فدیہ ہے“ (البقرہ: ۱۸۴) اتری تو ہم میں سے جو چاہتا کہ روزہ نہ رکھے وہ فدیہ دے دیتا یہاں تک کہ اس کے بعد والی ۱؎ آیت نازل ہوئی اور اس نے اسے منسوخ کر دیا ۲؎۔
یہ حدیث حسن صحیح غریب ہے۔ تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/تفسیر سورة البقرة 26 (4506)، صحیح مسلم/الصوم 25 (1145)، سنن ابی داود/ الصیام 2 (2315)، سنن النسائی/الصیام 63 (2318)، سنن الدارمی/الصوم 29 (1775)، (تحفة الأشراف: 4534) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: بعد والی آیت سے مراد آیت کریمہ «فمن شهد منكم الشهر فليصمه» (البقرة: 185) ہے۔ قال الشيخ الألباني: صحيح، الإرواء (4 / 22)
|