كِتَاب الْمَسَاجِدِ وَمَوَاضِعِ الصَّلَاة مسجدوں اور نماز کی جگہ کے احکام 11. باب كَرَاهَةِ الاِخْتِصَارِ فِي الصَّلاَةِ: باب: نماز میں کمر پر ہاتھ رکھنے کی ممانعت۔
حکم بن موسیٰ قنطری نے کہا: ہمیں عبداللہ بن مبارک نے حدیث سنائی، نیز ابو بکر ابن ابی شیبہ نے کہا: ہمیں ابو خالد اور ابو اسامہ نے حدیث سنائی، ان سب نے ہشام سے، انھوں نے محمد (بن سیرین) سے، انھوں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے اور انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی کہ آپ نے س بات سے منع فرمایا کہ کوئی آدمی پہلو پر ہاتھ رکھے ہوئے نماز پڑھے۔ امام مسلم کے استاد ابو بکر کی روایت میں (نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بجائے)“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا ” کے الفاظ ہیں۔
|