كتاب الطب والرقى كتاب الطب والرقى کوڑھی کو لوٹنے کا حکم
عمرو بن شرید اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا: وفدِ ثقیف میں ایک مجذوم شخص تھا، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کی طرف پیغام بھیجا کہ ”تیری بیعت ہو گئی ہے لہذا تم واپس چلے جاؤ۔ “ رواہ مسلم۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«رواه مسلم (126/ 2231)» |