كتاب الطب والرقى كتاب الطب والرقى معدہ سارے جسم کی اصلاح کا مرکز ہے
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”معدہ بدن کا حوض ہے، جبکہ رگیں (ہر طرف سے) اس کی طرف آتی ہیں، جب معدہ درست ہو گا تو رگیں تندرستی لے کر واپس آتی ہیں، اور جب معدہ بیمار ہوتا ہے، تو رگیں بیماری لے کر واپس آتی ہیں۔ موضوع، رواہ البیھقی فی شعب الایمان۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«موضوع، رواه البيھقي في شعب الإيمان (5796، نسخة محققة: 5414) [و ابن الجوزي في الموضوعات (284/2)] ٭ فيه إبراهيم بن جريج الرھاوي متھم و يحيي بن عبد الله البابلتي: ضعيف.» |