كتاب الطب والرقى كتاب الطب والرقى تقدیر سے آگے نکل جانے والی چیز نظر ہوتی
اسماء بن عمیس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! جعفر رضی اللہ عنہ کی اولاد کو بہت جلد نظر لگ جاتی ہے، کیا میں انہیں دم کراؤں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، کیونکہ اگر تقدیر پر کوئی چیز غالب ہوتی تو اس پر نظر غالب آتی۔ “ صحیح، رواہ احمد و الترمذی و ابن ماجہ۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«صحيح، رواه أحمد (438/6) و الترمذي (2059 وقال: حسن صحيح) و ابن ماجه (3510)» |