كتاب الطب والرقى كتاب الطب والرقى حجامہ اور مہندی سے علاج
نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خادمہ سلمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: جس شخص نے بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے درد سر کی شکایت کی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہی فرمایا کہ ”پچھنے لگاؤ۔ “ اور جس نے اپنے پاؤں میں تکلیف کا ذکر کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے فرمایا: ”مہندی لگاؤ۔ “ اسنادہ ضعیف، رواہ ابوداؤد۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«إسناده ضعيف، رواه أبو داود (3858) ٭ عبيد الله بن علي: لين الحديث و للحديث شواھد ضعيفة عند أحمد (462/6 ح 28169. 28170) وغيره.» |