كتاب الطب والرقى كتاب الطب والرقى فرشتوں نے کہا: کہ سینگی لگواؤ
ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شب معراج کے متعلق حدیث بیان فرمائی کہ وہ فرشتوں کی جس بھی جماعت کے پاس سے گزرے تو وہ یہی کہتے کہ ”اپنی امت کو پچھنے لگوانے کا حکم فرمائیں۔ “ اور امام ترمذی نے فرمایا: یہ حدیث حسن غریب ہے۔ سندہ ضعیف، رواہ الترمذی و ابن ماجہ۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«سنده ضعيف، رواه الترمذي (2052) و ابن ماجه (3479 بسند آخر عن أنس رضي الله عنه، فيه جبارة و کثير بن سليم مجروحان) ٭ عبد الرحمٰن بن إسحاق الکوفي الواسطي ضعيف و للحديث شواھد ضعيفة.» |