كتاب الطب والرقى كتاب الطب والرقى سینگی کی خاص تاریخیں
انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم گردن کی دونوں رگوں اور کندھوں کے درمیان پچھنے لگوایا کرتے تھے۔ ابوداؤد، امام ترمذی اور امام ابن ماجہ نے یہ اضافہ نقل کیا ہے: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (چاند کی) سترہ، انیس اور اکیس تاریخ کو پچھنے لگوایا کرتے تھے۔ اسنادہ ضعیف، رواہ ابوداؤد و الترمذی و ابن ماجہ۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«إسناده ضعيف، رواه أبو داود (3860) و الترمذي (2051 وقال: حسن غريب) و ابن ماجه (3483) ٭ قتادة عنعن.» |