كتاب الطب والرقى كتاب الطب والرقى غلہ کا دم حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا کو سکھانے کا بیان
شفاء بنت عبداللہ بیان کرتی ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے تو میں حفصہ رضی اللہ عنہ کے پاس تھی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم اس (حفصہ رضی اللہ عنہ) کو نملہ (پھنسیاں جو پسلی پر نکلتی ہیں) کا دم نہیں سکھا دیتی جس طرح تم نے اسے لکھنا سکھایا ہے؟“ اسنادہ حسن، رواہ ابوداؤد۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«إسناده حسن، رواه أبو داود (3887)» |