كتاب الطب والرقى كتاب الطب والرقى ان تین تاریخوں میں سے ایک میں سینگی لگوانا
ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (چاند کی) سترہ، انیس اور اکیس تاریخ کو پچھنے لگانا پسند فرماتے تھے۔ اسنادہ ضعیف، رواہ فی شرح السنہ۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«إسناده ضعيف، رواه البغوي في شرح السنة (150/12 ح 3235) [والترمذي (2052 بلفظ آخر) والحاکم (409/4)] ٭ فيه عباد بن منصور ضعيف.» |