كتاب الطب والرقى كتاب الطب والرقى سترہ تاریخ منگل کو سینگی کا اثر
معقل بن یسار رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”قمری مہینے کی سترہ تاریخ کو منگل کے دن پچھنے لگوانا سال بھر کی بیماریوں کے لیے دوائی ہے۔ “ امام احمد کے شاگرد حرب بن اسماعیل کرمانی نے اسے روایت کیا ہے، اور اس کی سند قوی نہیں، اور مثقیٰ میں اسی طرح ہے۔ اسنادہ ضعیف۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«إسناده ضعيف، ھو مذکور في منتقي الأخبار (4817) [و نيل الأوطار (208/8)] ٭ فيه زيد بن أبي الحواري وھو ضعيف، وأخرجه ابن سعد و ابن عدي و البيھقي والطبراني في الصغير، انظر تنقيح الرواة (266/2)» |