كتاب الطب والرقى كتاب الطب والرقى نبی صلی اللہ علیہ وسلم نظر بد سے پناہ مانگتے تھے
عائشہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے فرمایا: ”کیا تم میں ”مغربون“ دیکھے گئے؟“ میں نے عرض کیا، ”مغربون“ کیا ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”وہ لوگ (جو اللہ کا ذکر نہیں کرتے) ان میں جن (شیطان) شریک ہو جاتا ہے۔ “ اسنادہ ضعیف، رواہ ابوداؤد۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«إسناده ضعيف، رواه أبو داود (5107) ٭ ابن جريج مدلس: عنعن و أبوه لين و أم حميد: لا يعرف حالھا.» |