كتاب الطب والرقى كتاب الطب والرقى نظر بد کی ہلاکت خیزی
ابوامامہ بن سہل بن حنیف بیان کرتے ہیں، عامر بن ربیعہ نے سہل بن حنیف کو غسل کرتے ہوئے دیکھا تو انہوں نے کہا، اللہ کی قسم! میں نے جس قدر سفید و ملائم جلد آج دیکھی ہے ایسی کبھی نہیں دیکھی، راوی بیان کرتے ہیں، (اسی بات پر) سہل بے ہوش ہو کر گر گئے، انہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس لایا گیا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا گیا، اللہ کے رسول! کیا آپ کو سہل بن حنیف کے بارے میں کچھ خبر ہے؟ اللہ کی قسم! وہ تو اپنا سر بھی نہیں اٹھاتے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم اس کے متعلق کسی کے بارے میں گمان کرتے ہو؟“ انہوں نے عرض کیا، ہم عامر بن ربیعہ کے بارے میں گمان کرتے ہیں، راوی بیان کرتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عامر کو بلایا اور اس سے سخت لہجے میں بات کی اور فرمایا: ”تم اپنے بھائی کو قتل کرتے ہو، تم نے اس کے لیے برکت کی دعا کیوں نہ کی، اس کے لیے غسل کرو۔ “ عامر نے اس کے لیے ایک برتن میں اپنا چہرہ، اپنے ہاتھ، اپنی کہنیاں، اپنے گھٹنے، پاؤں کے اطراف اور ازار کے ساتھ کے اعضاء دھوئے، پھر وہ پانی اس پر ڈالا گیا تو وہ (اٹھ کر) لوگوں کے ساتھ چل پڑا اور اسے کوئی تکلیف نہیں تھی۔ اور امام مالک نے اسے روایت کیا ہے، اور ان کی روایت میں ہے، فرمایا: ”بے شک نظر (کی تاثیر) ثابت ہے، اس کے لیے وضو کر۔ “ اس نے اس کے لیے وضو کیا۔ صحیح، رواہ فی شرح السنہ و مالک۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«صحيح، رواه البغوي في شرح السنة (164/12 ح 3245) و مالک (939/2ح 1811) [و ابن ماجه (3509) وصححه ابن حبان (الموارد: 1424)]» |