كتاب التجارات کتاب: تجارت کے احکام و مسائل 35. بَابُ: التَّوَقِّي فِي الْكَيْلِ وَالْوَزْنِ باب: ناپ تول میں احتیاط برتنے کا بیان۔
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ تشریف لائے تو مدینہ والے ناپ تول میں سب سے برے تھے، اللہ تعالیٰ نے آیت کریمہ: «ويل للمطففين» ”خرابی ہے کم تولنے والوں کے لیے الخ“ اتاری اس کے بعد وہ ٹھیک ٹھیک ناپنے لگے۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 6275، ومصباح الزجاجة: 780) (حسن)»
قال الشيخ الألباني: حسن
|