كتاب التجارات کتاب: تجارت کے احکام و مسائل 28. بَابُ: السَّمَاحَةِ فِي الْبَيْعِ باب: خرید و فروخت میں نرمی اور آسانی برتنے کا بیان۔
عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ اس شخص کو جنت میں لے جائے جو نرمی کرنے والا ہو، خواہ بیچ رہا ہو یا خرید رہا ہو“۔
تخریج الحدیث: «سنن النسائی/البیوع 102 (4700)، (تحفة الأشراف: 9830)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/58، 67، 70) (حسن)» (سند میں عطاء بن فروخ اور عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے مابین انقطاع ہے، لیکن شواہد کی بناء پر یہ حسن، ملاحظہ ہو: سلسلة الاحادیث الصحیحة، للالبانی: 1188)
قال الشيخ الألباني: حسن
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ اس بندے پر رحم کرے، جو نرمی کرے جب بیچے، نرمی کرے جب خریدے، اور نرمی کرے جب تقاضا کرے“۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/البیوع 16 (2076)، (تحفة الأشراف: 3080)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/البیوع 76 (1320) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|