كتاب الصيام کتاب: صیام کے احکام و مسائل 62. بَابُ: الاِعْتِكَافِ فِي خَيْمَةِ الْمَسْجِدِ باب: مسجد کے خیمہ میں اعتکاف کرنے کا بیان۔
ابوسعیدی خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ترکی خیمہ میں اعتکاف کیا، اس کے دروازے پہ بورئیے کا ایک ٹکڑا لٹکا ہوا تھا، آپ نے اس بورئیے کو اپنے ہاتھ سے پکڑا اور اسے ہٹا کر خیمہ کے ایک گوشے کی طرف کر دیا، پھر اپنا سر باہر نکال کر لوگوں سے باتیں کیں۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: (1766)، (تحفة الأشراف: 4419) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|