كتاب الصيام کتاب: صیام کے احکام و مسائل 60. بَابٌ في اعْتِكَافِ يَوْمٍ أَوْ لَيْلَةٍ باب: ایک دن یا ایک رات کے اعتکاف کا حکم۔
عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے جاہلیت کے زمانہ میں ایک رات کے اعتکاف کی نذر مانی تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اعتکاف کرنے کا حکم دیا۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الاعتکاف 5 (2032)، 15 (2042)، 16 (2043)، صحیح مسلم/الأیمان 6 (1656)، سنن ابی داود/الأیمان 32 (3325)، سنن الترمذی/الأیمان والنذور 11 (1539)، سنن النسائی/الأیمان 35 (3851)، (تحفة الأشراف: 10550)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/37، 2/20، 82، 153)، سنن الدارمی/الأیمان والنذور 1 (2378) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|