كتاب الصيام کتاب: صیام کے احکام و مسائل 28. بَابُ: مَا جَاءَ فِي صِيَامِ الدَّهْرِ باب: ہمیشہ روزے رکھنا کیسا ہے؟
عبداللہ بن شخیر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے ہمیشہ روزہ رکھا، اس نے نہ تو روزہ رکھا، اور نہ ہی افطار کیا“۔
تخریج الحدیث: «سنن النسائی/الصیام 42 (2382)، (تحفة الأشراف: 5350)، مسند احمد (4/25)، سنن الدارمی/الصوم 37 (1785) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے ہمیشہ روزہ رکھا اس کا روزہ ہی نہیں ہوا“۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/التہجد 20 (1153)، الصیام 57 (1977)، 59 (1979)، أحادیث الأنبیاء 35 (3419)، صحیح مسلم/الصوم 35 (1159)، سنن الترمذی/الصیام 57 (770)، سنن النسائی/الصیام 41 (2379)، (تحفة الأشراف: 8635)، وقد أخرجہ: 2/164، 188، 190، 195، 212، 321) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|