كتاب الصيام کتاب: صیام کے احکام و مسائل 11. بَابُ: مَا جَاءَ فِي الإِفْطَارِ فِي السَّفَرِ باب: سفر میں روزہ نہ رکھنے کا بیان۔
کعب بن عاصم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سفر میں روزہ رکھنا نیکی نہیں ہے“۔
تخریج الحدیث: «سنن النسائی/الصیام 25 (2257)، (تحفة الأشراف: 11105)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5 /434)، سنن الدارمی/الصوم 15 (1751) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سفر میں روزہ رکھنا نیکی نہیں ہے“۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 8110، ومصباح الزجاجة: 603) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سفر میں روزہ رکھنے والا ایسا ہے جیسے کہ حضر میں روزہ نہ رکھنے والا“۔ ابواسحاق کہتے ہیں: یہ حدیث کچھ نہیں ہے۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 9730، ومصباح الزجاجة: 604) (ضعیف)» (ابوسلمہ کا اپنے والد عبدالرحمن سے سماع نہیں ہے، اور اسامہ بن زید ضعیف ہیں، نیز ملاحظہ ہو: سلسلة الاحادیث الضعیفة، للالبانی: 498)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
|