كتاب الصيام کتاب: صیام کے احکام و مسائل 57. بَابٌ في فَضْلِ الْعَشْرِ الأَوَاخِرِ مِنْ شَهْرِ رَمَضَانَ باب: رمضان کے آخری عشرے کی فضیلت کا بیان۔
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رمضان کے آخری عشرے میں (عبادت) میں ایسی محنت کرتے تھے کہ ویسی آپ اور دنوں میں نہیں کرتے تھے۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/الاعتکاف 3 (1175)، سنن الترمذی/الصوم 73 (796)، (تحفة الأشراف: 15924)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/122، 255) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ جب رمضان کا آخری عشرہ (دہا) آتا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رات کو جاگتے اور کمر کس لیتے، اور اپنے گھر والوں کو جگاتے ۱؎۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/لیلة القدر 5 (2024)، صحیح مسلم/الاعتکاف 3 (1174)، سنن ابی داود/الصلاة 318 (1376)، سنن النسائی/قیام اللیل 15 (1640)، (تحفة الأشراف: 17637)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/41) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یہ یا عبادت کے لیے کمر کس لینے یا عورتوں سے بچنے اور دور رہنے سے کنایہ ہے۔ قال الشيخ الألباني: صحيح
|