كتاب الصيام کتاب: صیام کے احکام و مسائل 53. بَابٌ في الْمَرْأَةِ تَصُومُ بِغَيْرِ إِذْنِ زَوْجِهَا باب: شوہر کی اجازت کے بغیر عورت نفلی روزہ رکھے تو اس کے حکم کا بیان۔
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”شوہر کی موجودگی میں اس کی اجازت کے بغیر عورت رمضان کے علاوہ کسی دن (نفلی روزہ) نہ رکھے“۔
تخریج الحدیث: «سنن الترمذی/الصوم 65 (782)، (تحفة الأشراف: 13680)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/النکاح 84 (5192)، صحیح مسلم/الزکاة 26 (1026)، سنن ابی داود/الصوم 74 (2458)، مسند احمد (2/245، 361)، سنن الدارمی/الصوم 20 (1761) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عورتوں کو منع فرمایا کہ وہ اپنے شوہروں کی اجازت کے بغیر (نفلی) روزہ رکھیں۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ ابن ماجہ: (تحفة الأشراف: 4020، ومصباح الزجاجة: 633)، وقد أخرجہ: سنن ابی داود/الصوم 74 (2459)، مسند احمد (3/80، 84)، سنن الدارمی/الصوم 20 (1760) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|