من كتاب الوصايا وصیت کے مسائل 29. باب الْوَصِيَّةِ لِلْغَنِيِّ: مال دار کے لئے وصیت کرنے کا بیان
حمید سے مروی ہے، حسن رحمہ اللہ سے پوچھا گیا: کوئی آدمی اپنے مال دار بھائی کے لئے وصیت کر سکتا ہے؟ انہوں نے کہا: ہاں کر سکتا ہے، چاہے وہ بھائی بیس ہزار کا مالک ہو، پھر کہا: یا ایک لاکھ کا مالک ہو، اس کی مال داری اس حق سے محروم نہ کرے گی۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 3307]»
اس اثر کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [سنن سعيد بن منصور 378 من طريق هشيم، قال: أخبرنا حميد الطويل بهذا الإسناد] وضاحت:
(تشریح حدیث 3295) معلوم ہوا کہ وارث کی مالداری کے باوجود کسی بھی غیر وارث شخص کے لئے وصیت کی جا سکتی ہے۔ اور وہ وصیت کے اس مال کو مالدار ہونے کے باوجود لے سکتا ہے۔ قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
|