من كتاب الوصايا وصیت کے مسائل 16. باب مَا يَكُونُ مِنَ الْوَصِيَّةِ في الْعَيْنِ وَالدَّيْنِ: مال معین میں اور قرض میں سے وصیت کا بیان
ابراہیم رحمہ اللہ نے کہا: جب کوئی آدمی تہائی یا چوتھائی مال کی وصیت کرے تو وہ مال معین اور قرض میں سے ادا کی جائے گی، اور اگر پچاس ساٹھ سے سو تک کی وصیت کرے (یعنی تہائی سے کم) تو مال معین سے وہ وصیت ادا کی جائے گی یہاں تک کہ تیسرے حصہ کے مساوی ہو (یعنی ایک تہائی ہو جائے)۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 3267]»
اس اثر کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 10799]، [ابن منصور 352] قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
|