من كتاب الوصايا وصیت کے مسائل 23. باب الْوَصِيَّةِ لِلْمَيِّتِ: مرے ہوئے آدمی کے لئے وصیت کرنے کا بیان
ابراہیم رحمہ اللہ نے کہا: جب کوئی آدمی کسی انسان کے لئے وصیت کرے اور وہ موجود نہ ہو، پھر پتہ چلے کہ وہ تو مر چکا ہے، ایسی صورت میں وصیت (وصیت کرنے والے کی طرف) لوٹ جائے گی۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 3290]»
اس اثر کی سند صحیح ہے۔ ابومعشر کا نام زیاد بن کلیب ہے۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 10789]، [ابن منصور 368] قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
|