من كتاب الوصايا وصیت کے مسائل 5. باب مَنْ لَمْ يَرَ الْوَصِيَّةَ في الْمَالِ الْقَلِيلِ: تھوڑے سے مال میں بعض کے نزدیک وصیت کی ضرورت نہیں
ہشام نے اپنے والد سے روایت کیا کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ ایک بیمار کے پاس گئے اور لوگوں نے اس کی وصیت کا تذکرہ کیا تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے کہا: الله تعالیٰ نے فرمایا ہے: (اگر مال چھوڑے ......) اور میری رائے ہے کہ اس نے مال چھوڑا ہی نہیں، حماد نے کہا: مجھے یاد ہے اس نے سات سو سے زیادہ چھوڑے تھے۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح إلى علي، [مكتبه الشامله نمبر: 3231]»
اس اثر کی سند صحیح ہے۔ ابوالنعمان کا نام محمد بن الفضل ہے۔ تخریج آگے آ رہی ہے۔ قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح إلى علي
ہشام نے اپنے والد سے روایت کیا: سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ اپنے قبیلے کے ایک آدمی کی عیادت کے لئے تشریف لے گئے تو اس نے کہا: مجھے وصیت کرنی ہو گی؟ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے کہا: نہیں، تم کوئی مال چھوڑ کر نہیں جا رہے، اپنے (تھوڑے سے) مال کو اپنی اولاد کے لئے رہنے دو۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 3232]»
اس اثر کی سند صحیح ہے۔ ابن کناسہ کا نام محمد بن عبداللہ بن عبدالاعلیٰ بن کناسہ ہے، اور ہشام: ابن عروہ ہیں۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 10992]، [عبدالرزاق 16351]، [البيهقي 270/6] وضاحت:
(تشریح احادیث 3219 سے 3221) سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے اس فرمان سے معلوم ہوا کہ ان کے نزدیک تھوڑے سے مال میں وصیت کی ضرورت نہیں۔ مال جب بہت زیادہ ہو تب ہی وصیت کرنا چاہیے۔ قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
|