من كتاب الوصايا وصیت کے مسائل 40. باب إِذَا أَوْصَى بِعَتْقِ عَبْدٍ لَهُ آبِقٍ: کوئی شخص اپنے بھاگے ہوئے غلام کی آزادی کی وصیت کرے
یحییٰ بن ابی اسحاق نے کہا: میں نے قاسم بن عبدالرحمٰن اور معاویہ بن قرہ سے ایسے آدمی کی وصیت کے بارے میں پوچھا جو کہے میرے تمام غلام آزاد ہیں اور اس کا ایک غلام بھاگا ہوا بھی ہو، ان دونوں نے جواب دیا کہ وہ بھی آزاد ہو گا، اور حسن و ایاس و بکر بن عبداللہ نے کہا: وہ آزاد نہ ہو گا۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 3339]»
اس اثر کی سند صحیح ہے، لیکن کہیں اور یہ روایت نہیں ملی۔ قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
|