(حديث مقطوع) حدثنا ابو الوليد الطيالسي، حدثنا ابو شهاب عبد ربه بن نافع، عن الاعمش، عن إبراهيم، قال: "إذا اوصى الرجل بالثلث، والربع، ففي العين والدين، وإذا اوصى بخمسين او ستين إلى المائة، ففي العين حتى يبلغ الثلث".(حديث مقطوع) حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو شِهَابٍ عَبْدُ رَبِّهِ بْنُ نَافِعٍ، عَنْ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: "إِذَا أَوْصَى الرَّجُلُ بِالثُّلُثِ، وَالرُّبُعِ، فَفِي الْعَيْنِ وَالدَّيْنِ، وَإِذَا أَوْصَى بِخَمْسِينَ أَوْ سِتِّينَ إِلَى الْمِائَةِ، فَفِي الْعَيْنِ حَتَّى يَبْلُغَ الثُّلُثَ".
ابراہیم رحمہ اللہ نے کہا: جب کوئی آدمی تہائی یا چوتھائی مال کی وصیت کرے تو وہ مال معین اور قرض میں سے ادا کی جائے گی، اور اگر پچاس ساٹھ سے سو تک کی وصیت کرے (یعنی تہائی سے کم) تو مال معین سے وہ وصیت ادا کی جائے گی یہاں تک کہ تیسرے حصہ کے مساوی ہو (یعنی ایک تہائی ہو جائے)۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 3267]» اس اثر کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 10799]، [ابن منصور 352]