كتاب الجنائز کتاب: جنازہ کے احکام و مسائل 106. بَابُ: اتِّخَاذِ الْقُبُورِ مَسَاجِدَ باب: قبروں کو مسجد بنانے پر وارد وعید کا بیان۔
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں پر لعنت فرمائی ہے جنہوں نے اپنے انبیاء کی قبروں کو مسجد بنا لیا“۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: 16123)، مسند احمد 6/146، 252 (صحیح)»
ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے یہود و نصاریٰ پر لعنت فرمائی ہے (کیونکہ) ان لوگوں نے اپنے انبیاء کی قبروں کو مسجد بنا لیا“۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: 13318)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الصلاة 54 (434)، صحیح مسلم/المساجد 3 (529)، سنن ابی داود/الجنائز 76 (3227)، مسند احمد 2/246، 260، 284، 285، 366، 396، (بعضھم بلفظ ’’قاتل‘‘ الخ) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|