كتاب الجنائز کتاب: جنازہ کے احکام و مسائل 39. بَابُ: كَفَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم باب: نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم کے کفن کا بیان۔
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو تین سفید یمنی کپڑوں میں کفنایا گیا۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: 16670)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الجنائز 18 (1264)، 23 (1271)، 24 (1272)، 94 (1387)، صحیح مسلم/الجنائز 13 (941)، سنن ابی داود/الجنائز 34 (3151)، سنن الترمذی/الجنائز 20 (996)، سنن ابن ماجہ/الجنائز 11 (1469)، موطا امام مالک/الجنائز 2 (5)، مسند احمد 6/40، 93، 118، 132، 165، 231 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تین سفید یمنی کپڑوں میں کفنائے گئے جن میں نہ تو قمیص تھی اور نہ عمامہ (پگڑی)۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الجنائز 24 (1273)، (تحفة الأشراف: 17160)، موطا امام مالک/الجنائز 2 (5) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو تین سفید یمنی سوتی کپڑوں میں کفنایا گیا جس میں نہ تو قمیص تھی، اور نہ عمامہ (پگڑی)، ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے دو کپڑوں اور ایک یمنی چادر کے متعلق لوگوں کی گفتگو کا ذکر کیا گیا، تو انہوں نے کہا: چادر لائی گئی تھی لیکن لوگوں نے اسے لوٹا دیا، اور آپ کو اس میں نہیں کفنایا تھا۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/الجنائز 13 (941)، سنن ابی داود/الجنائز 34 (3152)، سنن الترمذی/الجنائز 20 (996)، سنن ابن ماجہ/الجنائز 11 (1469)، (تحفة الأشراف: 16786) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|