كتاب الجنائز کتاب: جنازہ کے احکام و مسائل 56. بَابُ: مَكَانِ الْمَاشِي مِنَ الْجَنَازَةِ باب: پیدل چلنے والا جنازہ کے کس طرف رہے؟
مغیرہ بن شعبہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سوار جنازے کے پیچھے رہے، پیدل چلنے والا (آگے پیچھے دائیں بائیں) جہاں چاہے رہے، اور بچوں پہ نماز جنازہ پڑھی جائے گی“۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: 1944 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اور ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہما کو جنازے کے آگے دیکھا ہے۔
تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/الجنائز 49 (3179)، سنن الترمذی/الجنائز 26 (1007، 1008)، سنن ابن ماجہ/الجنائز 16 (1482)، (تحفة الأشراف: 6820)، موطا امام مالک/الجنائز 3 (8) (مرسلاً)، مسند احمد 2/8، 122 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: سكت عنه الشيخ
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ، ابوبکر، عمر اور عثمان رضی اللہ عنہم کو جنازے کے آگے (پیدل) چلتے دیکھا ہے۔ صرف راوی بکر نے عثمان رضی اللہ عنہ کا ذکر نہیں کیا ہے۔ نسائی کہتے ہیں: اس حدیث کا موصول ہونا غلط ہے، اور درست مرسل ہونا ہے۔
تخریج الحدیث: «انظر ما قبلہ (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|