كتاب الجنائز کتاب: جنازہ کے احکام و مسائل 70. بَابُ: الصَّلاَةِ عَلَى الْجَنَازَةِ فِي الْمَسْجِدِ باب: مسجد میں نماز جنازہ پڑھنے کا بیان۔
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سہیل بن بیضاء رضی اللہ عنہ کی نماز جنازہ مسجد ہی میں پڑھی تھی ۱؎۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/الجنائز 34 (973) مطولاً، وقد أخرجہ: سنن ابی داود/الجنائز 54 (3189)، سنن الترمذی/الجنائز 44 (1033)، سنن ابن ماجہ/الجنائز 29 (1518)، (تحفة الأشراف: 16175)، موطا امام مالک/الجنائز 8 (22)، مسند احمد 6/78، 133، 169 (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: اس سے مسجد میں جنازہ پڑھنے کا جواز ثابت ہوتا ہے، اگرچہ آپ کا معمول مسجد سے باہر پڑھنے کا تھا۔ قال الشيخ الألباني: صحيح
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سہیل بن بیضاء ۱؎ کی نماز جنازہ مسجد کے صحن ہی میں پڑھی تھی۔
تخریج الحدیث: «انظر ماقبلہ (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: بیضاء کے تین بیٹے تھے جن کے نام سہل، سہیل اور صفوان تھے اور ان کی ماں کا نام رعد تھا، بیضاء ان کا وصفی نام ہے، اور ان کے والد کا نام وہب بن ربیعہ قرشی فہری تھا۔ قال الشيخ الألباني: صحيح
|