أَحَادِيثُ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے منقول روایات حدیث نمبر 238
238- ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں" نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ایک زوجہ محترمہ (کے ساتھ شادی کے بعد) ولیمے میں جَو کھلائے تھے۔
حمیدی رحمہ اللہ کہتے ہیں: ہم نے اس پر سفیان کو ٹوکا تو انہوں نے کہا: میں نے یہ نہیں سنی ہے۔ تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وقد استولينا تخريجه والتعليق عليه فى «مسند الموصلي» برقم 4686، من طريق سفيان، بهذا الإسناد»
|