أَحَادِيثُ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے منقول روایات حدیث نمبر 212
212- عبدالرحمٰن بن قاسم اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو سنا انہوں نے اپنے ہاتھ پھیلا کر فرمایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے احرام باندھنے کے وقت اپنے ان دو ہاتھوں کے ذریعے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو خوشبو لگائی تھی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بیت اللہ کے طواف کرنے سے پہلے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے احرام کھولنے کے وقت پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو خوشبو لگائی تھی۔
امام حمیدی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ہم اسی کے مطابق فتویٰ دیتے ہیں۔ تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، والحديث متفق عليه، وأخرجه البخاري:1539، ومسلم: 1189، وابن حبان فى ”صحيحه“ برقم: 3766، 3768، 3770، 3771،3772، 3881، وأبو يعلى فى ”مسنده“ برقم: 4391، 4712، 4833»
|