أَحَادِيثُ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے منقول روایات حدیث نمبر 192
192- ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رات کے وقت کھڑے ہوکر نماز ادا کیا کرتے تھے، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر زیادہ ہوگئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھ کر نماز ادا کرنے لگے یہاں تک کہ جب تیس یا چالیس آیات کی تلاوت باقی رہ جاتی تھی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوکر ان کی تلاوت کرتے تھے، پھر رکوع میں جاتے تھے۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، والحديث متفق عليه، وأخرجه البخاري: 1118، 1119، 1148، 1161، 1168 ومسلم: 731، وابن حبان فى ”صحيحه“ برقم: 2509، 2630، 2632 2633، وأبو يعلى الموصلي فى ”مسنده“:4722»
|