أَحَادِيثُ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے منقول روایات حدیث نمبر 218
218- ابراھیم بن محمد اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: میں نے سيدنا عبدالله بن عمر رضی اللہ عنہما سے احرام والے شخص کے احرام باندھنے کے وقت خوشبو لگانے کے بارے میں دریافت کیا، تو انہوں نے فرمایا: مجھے یہ بات پسند نہیں ہے، میں احرام کی حالت میں صبح کروں اور مجھ سے خوشبو آرہی ہو میں تارکول لگالوں یہ میرے لیے اس زیادہ پسندیدہ ہوگا۔
میرے والد کہتے ہیں: سيدنا عبدالله بن عمر رضی اللہ عنہما کے صاحبزادوں میں سے کسی نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو پیغام بھجوایا، تاکہ وہ اپنے والد کو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے جواب کے بارے میں بتاسکیں، تو پیغام رساں آیا اور اس نے بتایا: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے یہ بات بیان کی ہے، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو خوشبو لگائی تھی، تو سيدنا عبدالله بن عمر رضی اللہ عنہما خاموش رہے۔ تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه البخاري: 267، 270 ومسلم: 1192، وأحمد فى ”مسنده“، برقم: 26058»
|