أَحَادِيثُ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے منقول روایات حدیث نمبر 181
181- ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فجر کی دو رکعات (اتنی مختصر ادا کرتے تھے) میں یہ سوچتی تھی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں سورۂ فاتحہ پڑھی ہے؟ یعنی وہ اتنی مختصر ہوتی تھیں۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، والحديث متفق عليه، أخرجه البخاري: 1171، ومسلم: 724، وابن حبان فى ”صحيحه“: برقم: 2465، 2466، وأبو يعلى فى ”مسنده“: برقم: 4603، 4624»
|