أَحَادِيثُ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے منقول روایات حدیث نمبر 201
201- ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: حمزہ بن عمرو اسلمی جو مسلسل نفلی روزے رکھا کرتے تھے۔ انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میں مسلسل روزے رکھتا ہوں، تو کیا سفر کے دوران بھی روزہ رکھوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تم چاہو تو روزہ رکھ لو، اگر چاہو تو روزہ نہ رکھو۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه البخاري 1942، 1943 ومسلم 1121، وابن حبان فى ”صحيحه“: 3560، 3567، وأبو يعلى الموصلي فى ”مسنده“:4502، 4654»
|