أَحَادِيثُ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے منقول روایات حدیث نمبر 164
164- ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں بچے لائے جاتے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے لیے دعائے خیر کیا کرتے تھے، ایک مرتبہ ایک بچہ لایا گیا تو اس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر پیشاب کردیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے پیشاب پر پانی بہادیا۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، والحديث متفق عليه، أخرجه البخاري 222، 5468، 6002 6355، ومسلم: 286، وابن حبان فى ”صحيحه“: برقم: 1372، وأبو يعلى فى ”مسنده“: برقم: 4623، وأحمد فى ”مسنده“، برقم: 24829»
|