أَحَادِيثُ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے منقول روایات حدیث نمبر 163
163- ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کری ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو جب غسل جنابت کا ارادہ کرنا ہوتا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم برتن میں ہاتھ ڈالنے سے قبل ہاتھ دھوتے تھے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی شرمگاہ کو دھوتے تھے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے وضو کی طرح وضو کرتے تھے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے بالوں تک پانی پہنچاتے تھے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے سر تین لپ ڈال لیتے تھے۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه البخاري 248، ومسلم: 316 وابن حبان فى ”صحيحه“: 1191، 1196، 1197، وأبو يعلى فى ”مسنده“: برقم: 44304481، 4482، 4497، 4855، وأحمد فى ”مسنده“، برقم: 24895»
|