أَحَادِيثُ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے منقول روایات حدیث نمبر 244
244- ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں، ہند بنت عتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ابو سفیان ایک کنجوس آدمی ہے مجھے ان کی طرف سے وہی کچھ ملتا ہے، جو وہ گھر میں لا کر دیے دیتے ہیں، لیکن مجھے مزید خرچ کی ضرورت ہوتی ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم اتنا حاصل کرلیا کرو جو تمہارے اور تمہاری اولاد کے لئے مناسب طور پر کافی ہو۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه البخاري فى البيوع 2211، -وأطرافه-، ومسلم فى الألضية 1714، وقد استوفينا تخريجه فى «مسند الموصلي» برقم 4636، وفي «صحيح ابن حبان» رقم 4255،4256،4257،4258 أيضاً»
|