أَحَادِيثُ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے منقول روایات حدیث نمبر 169
169- ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنا سر مبارک ہم میں سے کسی ایک (زوجہ محترمہ) کی گود میں رکھ لیتے تھے اور قرآن پاک کی تلاوت کرلیتے تھے حالانکہ وہ خاتون اس وقت حیض کی حالت میں ہوتی تھی۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، والحديث متفق عليه وأخرجه البخاري 297، ومسلم: 301، وابن حبان فى ”صحيحه“: 798، 1366، وأبو يعلى الموصلي فى ”مسنده“:4727»
|