أَحَادِيثُ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے منقول روایات حدیث نمبر 202
202- ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: عاشورہ کا دن ایسا دن تھا جس میں زمانۂ جاہلیت میں روزہ رکھا جاتا تھا، یہ رمضان کا حکم نازل ہونے سے پہلے کی بات ہے، جب رمضان کا حکم نازل ہوگیا تو اب جو شخص چاہے اس دن میں روزہ رکھ لے اور جو شخص چاہے اس دن میں روزہ نہ رکھے۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، والحديث متفق عليه، وأخرجه البخاري: 1592، 1893، 2001، 2002، ومسلم: 1125، وابن حبان فى ”صحيحه“: 3621، وأبو يعلى الموصلي فى ”مسنده“:4638»
|