أَحَادِيثُ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے منقول روایات حدیث نمبر 174
174- ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں، مؤمن خواتین نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں فجر کی نماز ادا کرتی تھیں انہوں نے اپنی چادریں لپیٹی ہوئی ہوتی تھیں پھر (نماز سے فارغ ہونے کے بعد) وہ اپنے گھر واپس چلی جاتی تھیں اور اندھیرے کی وجہ سے کوئی شخص ان کی شناخت نہیں کرسکتا تھا۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، والحديث متفق عليه، وأخرجه البخاري برقم: 372، 578، 867،872، ومسلم فى ”صحيحه“ برقم: 645، وابن حبان فى ”صحيحه“: برقم: 1498،1499، 1500، 1501 وأبو يعلى الموصلي فى ”مسنده“:4415، 4416»
|