أَحَادِيثُ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے منقول روایات حدیث نمبر 168
168- ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں، میں اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک ہی برتن سے غسل کرلیتے تھے بعض اوقات آپ صلی اللہ علیہ وسلم مجھ سے فرماتے تھے: ”میرے لیے (پانی) باقی رہنے دینا، میرے لیے باقی رہنے دینا۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه وابن حبان فى ”صحيحه“: 1195، وأبو يعلى الموصلي فى ”مسنده“:4547»
|