أَحَادِيثُ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے منقول روایات حدیث نمبر 166
166- ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مجھے ہڈی دیتے تھے میں اس وقت حیض کی حالت میں ہوتی تھی، میں اسے چوستی تھی، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس لے کر اپنا منہ اسی جگہ رکھتے تھے کہاں میں نے اپنا منہ رکھا ہوتا تھا۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، أخرجه مسلم فى ”صحيحه“ برقم: 300، وابن حبان فى صحيحه برقم: 1293، 1360، 1361، 4181 وابن خزيمة فى صحيحه، برقم: 110 وأبو يعلى فى ”مسنده“: برقم: 4771، وأحمد فى ”مسنده“: برقم: 24966»
|