أَحَادِيثُ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے منقول روایات حدیث نمبر 159
159-ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ”قدح“ یعنی ”فرق“ (بڑے ٹب) سے غسل کرلیتے تھے، میں اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک ہی برتن سے غسل کرتے تھے۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه البخاري: 250، ومسلم: 321، وأبو يعلى الموصلي فى ”مسنده“:4546، وابن حبان فى ”صحيحه“: 1108»
|