أَحَادِيثُ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے منقول روایات حدیث نمبر 215
215- ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے احرام باندھنے کے وقت اور احرام کھولنے کے وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو خوشبو لگائی تھی۔ (راوی کہتے ہیں) میں نے دریافت کیا: کون سی خوشبو؟ انہوں نے فرمایا: سب سے بہترین خوشبو۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه البخاري 5928، ومسلم: 1189، وابن حبان فى ”صحيحه“ برقم: 3766، 3768، وأبو يعلى فى ”مسنده“ برقم: 4391،4712، 4833»
|