166 - حدثنا الحميدي قال: ثنا سفيان قال: ثنا مسعر بن كدام، عن المقدام بن شريح، عن ابيه، عن عائشة انها قالت: «كان رسول الله صلي الله عليه وسلم يعطيني العظم وانا حائض فاتعرقه، ثم ياخذه فيديره حتي يضع فاه علي موضع فمي» 166 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ قَالَ: ثنا مِسْعَرُ بْنُ كِدَامٍ، عَنِ الْمِقْدَامِ بْنِ شُرَيْحٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا قَالَتْ: «كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُعْطِينِي الْعَظْمَ وَأَنَا حَائِضٌ فَأَتَعَرَّقُهُ، ثُمَّ يَأْخُذُهُ فَيُدِيرُهُ حَتَّي يَضَعَ فَاهُ عَلَي مَوْضِعِ فَمِي»
166- ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مجھے ہڈی دیتے تھے میں اس وقت حیض کی حالت میں ہوتی تھی، میں اسے چوستی تھی، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس لے کر اپنا منہ اسی جگہ رکھتے تھے کہاں میں نے اپنا منہ رکھا ہوتا تھا۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، أخرجه مسلم فى ”صحيحه“ برقم: 300، وابن حبان فى صحيحه برقم: 1293، 1360، 1361، 4181 وابن خزيمة فى صحيحه، برقم: 110 وأبو يعلى فى ”مسنده“: برقم: 4771، وأحمد فى ”مسنده“: برقم: 24966»
الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:166
فائدہ: اس حدیث سے ثابت ہوا کہ حائضہ کا جوٹھا پاک ہے، اور حالت حیض میں بیوی سے نفرت نہیں کرنی چاہیے، بلکہ بیوی کے ساتھ تمام امور میں نرمی کرنی چاہیے، اسلام نے عورت کو کتنا احترام دیا ہے، اس پر خواتین کو اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لانا چاہیے۔
مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 166